جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شادی کی خواہش رکھنے والے مردوں کےلئے ایک بڑی شرط

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبادا (نیوز ڈیسک) مردوں کو شادی کی نعمت سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہمیشہ سے ہی تگ و دو کرنا پڑی ہے لیکن بحرالکاہل میں واقع جزائرپر مشتمل ملک سلیمان آئی لینڈز کے مردوں کو شادی کے لئے بہت ہی مشکل شرط پوری کرنا پڑتی ہے۔ یہاں دیہاتی نوجوانوں کو شادی سے پہلے ہونے والی دلہن کو ڈولفن مچھلی کے دانتوں سے بنا ہار پیش کرنا پڑتا ہے اور یہ شرط پوری کرنے کے لئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سپاٹڈ، سپنر اور باٹل نوز ڈولفن مچھلیوں کو ہلاک کیا جاتا ہے۔ ملیٹا جزیرے کے قریب سب سے زیادہ شکار کیا جاتا ہے جہاں نوجوان 20 سے 30 کشتیوں کے گروپ میں نکلتے ہیں اور گہرے سمندر میں جاکر نصف دائرے کی شکل میں جزیرے کی طرف پلٹتے ہیں۔ یہ نوجوان پانی کے نیچے پتھر ٹکراتے ہیں جس کی وجہ سے مچھلیاں ان کی کشتیوں کے آگے آگے تیرتی ہوئی ساحل کی طرف حرکت کرتی ہیں۔ ساحل کے قریب جمع ہونے والی مچھلیوں پر بھالوں کی بارش کردی جاتی ہے اور ہر روز اسی طرح تقریباً 700 مچھلیوں کو ہلاک کیا جاتا ہے۔امریکا کے ماحولیاتی ادارے ارتھ آئی لینڈ انسٹیٹیوٹ نے مچھلیوں کی جان بچانے کے لئے 2010ءمیں مقامی لوگوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت شادی کے خواہشمند نوجوانوں کو رقم ادا کی جاتی تھی تاکہ وہ ڈولفن کے دانتوں کے ہار کی بجائے دلہن کو رقم کا تحفہ پیش کرسکیں۔ یہ معاہدہ دسمبر 2012ءمیں ٹوٹ گیا کیونکہ ڈولفن کے دانتوں کے ہار کی جگہ رقم کو زیادہ مقبولیت حاصل نہ ہوسکی۔ایک اندازے کے مطابق سلیمان آئی لینڈز کے جزائر کے قریب 1976ءسے لے کر 2013ءتک 15ہزار سے زائد نایاب ڈولفن مچھلیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اس علاقے میں ڈولفن کی نسل ختم ہوجائے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…