منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اپنامن پسند ہمسفر ڈھونڈنے کےلئے کتنے مردوں کو آزما چکی ؟

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ دلکش خواتین کا ساتھ پانے کے لئے مرد قطار اندر قطار منتظر رہتے ہیں لیکن آسٹریلوی حسینہ بلنڈا سٹکی کی قسمت عجیب ہے کہ وہ 130 مردوں کی آزمائش کے باوجود ہمسفر سے محروم ہیں اور تاحال اس کے لئے کوشاں ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ eHarmony پر بلنڈا کو 4700 میچز ملے ہیں اور ان کا شمار ویب سائٹ کی پسندیدہ ترین اور مطلوبہ ترین خواتین میں ہوتا ہے لیکن سوا سو سے زائد مردوں کے ساتھ ملاقاتوں کے باوجود وہ شریک سفر ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہیں۔ 35 سالہ حسینہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہر ہفتے میں دونئے مردوں سے مل رہی ہیں اور اگرچہ اکثر ملاقاتیں بہت خوشگوار رہتی ہیں لیکن تاحال ان میں سے کسی مرد کے ساتھ دوسری ملاقات کا موقع نہیں آسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید کچھ مردوں کو انہوں نے پسند نہیں کیا اور کچھ نے انہیں پسند نہیں کیا جس کی وجہ سے تاحال وہ اپنے آئیڈیل سے محروم ہیں۔ وہ شمالی سڈنی کے ایک سکول میں ٹیچر ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمسفر کی تلاش ان کے لئے پارٹ ٹائم جاب کی طرح بن گئی ہے لیکن وہ پرعزم ہیں کہ جب تک مطلوبہ مرد مل نہیں جاتا وہ کوشش جاری رکھیں گی چاہے کتنے ہی مردوں سے ملاقات کرنی پڑے۔

مزید پڑھئے:خواتین کے بارے نئی تحقیق : جن سے مرد آج تک لا علم تھے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…