اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکہ کو دنیامیں اپنے شہریوں کے حقوق کا علمبردار سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں ملک میں ایک بار ایسی مضحکہ خیز پابندی لگائی گئی کہ پوری دنیا ہنسنے پر مجبور ہوگئی۔امریکہ کے شہر نیویارک میں 18جنوری 1943ءمیں کٹی ہوئی ڈبل روٹی کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی اور ہر دکان اور بیکری کو کہا گیا کہ وہ ڈبل روٹی کو کاٹے بغیر بیچیں گے۔اسکی وجہ یہ بتائی گئی دوسری عالمی جنگ میں بچت کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کٹی ہوئی ڈبل روٹی میں ضرورت سے زیادہ ویکس کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ایک ضیاع ہے۔ اس کی ایک اور وجہ بھی بتائی گئی کہ جنگ عظیم دوئم میں گندم ی قیمت بہت تیزی سے بڑھنے لگی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات پیش آنے لگیں اور یہ خوف تھا کہ قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی لہذا حکومت نے فیصلہ کیا کہ یہ اقدام اٹھایا جائے اور عوام کی توجہ کسی اور طرف لگا کر گندم کی قیمتوںکو مزید بڑھنے سے روکا جائے۔یہ حربہ کچھ حد تک کامیاب بھی رہا لیکن آخرکار 8مارچ 1943ءکو یہ پابندی ختم کردی گئی ارو لوگوں کو کٹی ہوئی ڈبل روٹی خریدنے کاموقع ملا۔