اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکہ کی ایک عدالت میں پیش کئے گئے ایک انتہائی حیرت انگیز مقدمے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی دو جڑواں بچیوں کے باپ دو مختلف مرد ہیں۔
ریاست نیوجرسی کی پاسیک کاﺅنٹی کی عدالت میں ایک خاتون، جن کا نام خفیہ رکھا گیا ہے، اپنے خاوند سے بچیوں کے اخراجات وصول کرنے کے لئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ جب بچیوں کی ولدیت کی تصدیق کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا تو ناقابل یقین انکشاف ہوا کہ جڑواں ہونے کے باوجود ایک بچی کا والد خاتون کا شریک حیات جبکہ دوسری کا والد کوئی اور مرد تھا۔ جج سہیل محمد نے یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد خاتون کے شریک حیات کو صرف ایک بچی کے اخراجات، 28 ڈالر فی ہفتہ، ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسری بچی کے اخراجات سے اسے بری الزمہ قرار دے دیا۔طبی ماہرین کے مطابق اگر رحم میں دو بیضے پیدا ہوں اور ایک ہی ہفتے کے دوران ان بیضوں کو دو مختلف مردوں کے سپرم بھی دستیاب ہوں تو جڑواں بچوں کے والد دو مختلف مرد ہوسکتے ہیں۔ اس منفرد کیس کا احوال جریدے ”نیوجرسی لاءجرنل“ میں تفصیلاً شائع کیا گیا ہے۔
جڑواں بچیوں کے دو الگ الگ باپ
10
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں