اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک آٹھ سالہ بچے کو سوٹ کیس میں مراکش سے سپین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔حکام کے مطابق آٹھ سالہ بچے کی سوٹ کیس میں موجودگی کا جمعرات کو اس وقت پتہ چلا جب سپین سے مراکش جانے والی ایک 19 سالہ خاتون کے سوٹ کیس کو کھولا گیا۔اخبار ال پیس کے مطابق یہ خاتون بچے کی رشتہ دار نہیں ہے۔سپین کی سول گارڈ کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جب پولیس نے اس سوٹ کیس کو کھولا تو بچے کی حالت ’بہت تشویش ناک‘ تھی۔آٹھ سالہ لڑکے کا باپ کنیری آئی لینڈ میں رہتا ہےآئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ بچہ اب سپین کے شہر سیوطہ میں حکام کے پاس ہے۔ال پیس کا مزید کہنا ہے کہ آٹھ سالہ لڑکے کا باپ کنیری آئی لینڈ میں رہتا ہے اور امید ہے کہ باپ بیٹے کا ملاپ ہو جائے گا