منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

نہاتے نہاتے بچی کی پیدائش

datetime 9  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بچے کی پیدائش سے مہینوں قبل ہونے والی مائیں اس کے استقبال کی تیاری شروع کردیتی ہیں لیکن ایک امریکی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش اس قدر غیر متوقع انداز میں ہوئی کہ وہ خود بھی سخت حیرت زدہ رہ گئیں۔ریاست آئیووا کے شہر دیس موئنس سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ برٹنی ینگ کو پیٹ میں درد محسوس ہورہا تھا اور انہوں نے اس بے چینی سے نجات پانے کے لئے غسل کرنے کا فیصلہ کیا۔ برٹنی واش روم میں داخل ہوئیں، غسل کا آغاز کیا اور چند منٹ بعد ایک ننھی منی بچی کے ساتھ واش روم سے برآمد ہوئیں۔ برٹنی کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ رہی تھیں کہ ابھی وہ تین ماہ کی حاملہ ہیں لیکن اچانک بچی کی پیدائش نے انہیں ششدر کردیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ واشروم میں جانے کے محض پانچ منٹ بعد ہی ایک ننھی گڑیا انہیں گھور رہی تھی اور انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ ایک بیٹی کو جنم دے چکی ہیں۔ مرسی میڈیکل سنٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ خاتون کو کچھ عرصہ قبل بتایاگیا تھا کہ ان کے حمل کی مدت مکمل ہونے میں 3ماہ رہ گئے ہیں جبکہ وہ غلطی سے یہ سمجھیں کہ ان کا حمل ابھی تین ماہ کا ہے۔ خاتون اس غلط فہمی کی بناءپر یہ سمجھ رہی تھیں کہ ابھی ان کے ہاں بچے کی پیدائش میں 6 ماہ باقی ہیں۔ بچی کی حیرت انگیز طریقے سے آمد کے پیش نظر اس کا نام Miracle (معجزہ) رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیے:سوٹ کیس میں بچے کی ناکام سمگلنگ

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…