اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ابھی تو میں جوان ہوں۔اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑک پر فٹ بال کھیلتی دادی اماں نے پوری دنیا کو بتلادیا۔ روم سے منظرِ عام پر آنے والی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نوجوانوں کی سی پھرتی لیے یہ دادی اماں سڑک پر بچوں کیساتھ فٹ بال کھیلنے میں مگن ہیں۔ انتہائی مہارت سے فٹ بال کو پیروں پر اچھالتی، کک لگاتی اور ڈبلنگ کرنے کے بعدذہانت دکھاتے ہوئے آگے پاس کرتی دادی اماں نے ماہر کھلاڑیوں کو بھی دنگ کردیا ہے۔