اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانوی شہر لیڈز میں واقع قلعے میں لی گئی ایک تصویر میں پر اسرار عکس نے ہلچل مچادی ہے جسے لوگوں کی اکثریت بھوت سے تعبیر کررہی ہے۔لیڈزمیں واقع اٹھارویں صدی کے اس قلعے میں 2 بچوں گھومنے کی غرض سے گئے جہاں ان کے والد نے بچوں کی تصویرلی اور تصویر میں حیرت انگیز بات یہ تھی کہ بچوں کے پس منظر میں ایک پراسرارعکس دکھائی دے رہا ہے جو قلعے کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ سایہ کسی خاتون کا لگتا ہے جو چغا پہنے ہوئے ہے۔تصویر لینے والے بچوں کے والد کے مطابق جب انہوں نے تصویر لی تو اس وقت بچوں کےعلاوہ کوئی بھی اس جگہ یا پس منظر میں موجود نہ تھا تاہم تصویر کے منظر پر آنے کے بعد بچوں کے والدین ہرہیبت طاری ہوگئی اوروہ اس پراسرارعکس کو بھوت سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔دوسری جانب قلعے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ تیرھویں صدر میں شکارگاہ تھا جب کہ یہاں 1977 میں ایک قتل بھی ہوا تھا تاہم علاقے میں کسی آسیب کے نظر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں