برلن(نیوز ڈیسک)جرمن کمپنی نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والا ٹرک متعارف کرادیا۔ آج کے اس جدید دور میں جہاں ہر کام مشینوں سے لیا جا رہا ہے تو ایسے میں اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے جرمنی کے ماہرین نے ایسا ٹرک بھی تیار کرلیا ہے جسے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔ خود کار جہازوں اور گاڑیوں کی دھوم کے بعد جرمنی کی ایک کمپنی نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والا ٹرک بھی متعارف کروا دیا ہے جو خود ہی سڑکوں پر فراٹے بھرے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے مزین اس ٹرک میں نہ صرف وائی فائی، سینسرز اور کیمرے موجود ہیں بلکہ ایسا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جو سڑک پر گزرتی گاڑیوں کا بھی خیال رکھے گا۔ ٹرک ہے تو واقعی بہت شاندار مگر ابھی باقی ہے ڈھیر سارا انتظار کیونکہ یہ ٹرک ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے 2025تک فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔