اسلام آباد (نیوزڈیسک ) مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی نقل کرنے کی کوشش بہت لوگوں نے کی ، لیکن جاپان کا ایک ایسا ننھا بروس لی بھی ہے جس کی ویڈیوز نے آج کل انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ رفتار ایسی کہ یقین نہ آئے ، انداز ایسا کہ بڑے بڑوں کو رشک آئے ، جاپان کے اس ننھے بروس لی ریوسی کی عمر ہے صرف پانچ سال ، تاہم آرٹس میں مہارت دیکھ کر شاید آپ بروس لی اور جیکی چن کو بھی بھول جائیں۔ ریوسی کے والد کا کہنا ہے کہ ریوسی ایک سال کی عمر سے بروس لی کی فلمیں دیکھ رہا ہے لیکن اس کی نقل کرنا 4 سال کی عمر میں شروع کیا ، ریوسی بہت سے ٹی وی پروگرامز میں مہارت دکھا کر لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنا چکا ہے۔ ریوسی کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت ہو رہی ہیں۔