جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جاپان چڑیا گھر : بندریا کی پیدائش پر برطانوی شہزادی کے مشابہ نام رکھنے سے معذرت کر لی

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ایک طرف تاج برطانیہ میں ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام شارلٹ الزبتھ ڈیانا رکھ دیا گیا لیکن اسے حسن اتفاق کہیے یا منصوبہ بندی کہ اسی دن جاپان کے چڑیا گھر میں ایک ننھی مہمان بندریا نے آنکھیں کھولیں اور اس کا نام بھی شارلٹ رکھ دیا گیا۔جاپان کے جنوبی علاقے تاکاسکیمیا کے چڑیا گھر میں ایک طویل عرصے بعد ایک مادہ بندر کی پیدائش نے چڑیا گھر میں خوشی کی لہردوڑا دی لیکن جب اس ننھی مہمان کا نام رکھنے کا مرحلہ پیش آیا تو کئی نام تجویز کیے گئے جس کے بعد چڑیا گھرکی انتظامیہ نے اپنی روایت کے مطابق نام رکھنے کے لیے وہاں آنے والے لوگوں کے سامنے تجویز کردہ نام رکھ کر ان کی رائے لی اور لوگوں کی اکثریت نے شارلٹ کے نام پر اتفاق کیا جب کہ اسی روز برطانیہ میں تاج برطانیہ کی نئی مہمان شہزادی کا نام بھی شارلٹ چنا گیا تھا۔جاپان کے چڑیا گھر نے بندریا کا نام شارلٹ کیا رکھا لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے اسے برطانوی شاہی خاندان کے احترام کے خلاف قرار دیا اور نام تبدیل کرنےکا بھی مطالبہ کردیا۔ لوگوں کا اعتراض حد سے بڑھنے پرچڑیا گھر کی انتظامیہ نے معذرت کرتے ہوئے بندریا کا نام تبدیل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھئے:دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی آئی سرجن نے ملک کا نام روشن کردیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…