ااسلام آباد (نیو زڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک کار ڈیلر نے 7لاکھ ڈالر مالیت کی 5قیمتی کاریں 40سال بعد ایک گودام سے برآمد کرلی ہیں۔ 1930کی دہائی کی یہ کلاسک گاڑیاں گذشتہ 40برسوں سے ایک گودام میں پڑی تھیں، لیکن حیرت انگیز طور پر یہ کاریں نہ صرف قابل استعمال ہیں، بلکہ ان کی حالت بالکل نئی جیسی ہے۔ 5قیمتی کاروں کا یہ مجموعہ بہت جلد نیلامی کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ماہرین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ کاریں 7لاکھ ڈالر تک باآسانی نیلام ہوجائیں گی۔