ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں شدید مایوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور بھارت میں سرجڑی بہنوں اپنے پسندیدہ اداکار کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے شہرپٹنہ کی رہائشی سر جڑی بہنوں صبا اور فرح نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ جڑواں بہنوں کے والد شکیل احمد کا کہنا تھا کہ سلمان خان دونوں بہنوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر دکھی اور صدمے سے دوچار ہیں جب کہ دونوں بہنوں نے دوپہر سے کھاناپینا بھی چھوڑدیا ہے تاہم دونوں بالی ووڈ اسٹارکی رہائی کے لئے دعاگوبھی ہیں۔