جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بیٹے کو امتحان میں پاس کرانے کے لئے باپ کو رشوت دینا مہنگا پڑگیا

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جرمنی میں بیٹے کو امتحان میں پاس کرانے کے لئے ممتحن کو رشوت دینا باپ کو مہنگا پڑگیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرینکفرٹ میں ہائی اسکول کے آخری سال کا طالب علم ریاضی میں کافی کمزور تھا، طالب علم کے باپ نے اپنے بیٹے کے سالانہ امتحان کے وقت اسکول میں نصابی امور کے ڈائریکٹر کو 500 یورو کی رقم پیش کرتے ہوئے اس سے گزارش کی تھی کہ اس کے بیٹے کو ریاضی کے امتحان میں ہر حال میں پاس کردیا جائے۔سکول کے ڈائریکٹر نے اس بات کی اطلاع محکمہ تعلیم کو اطلاع کر دی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ مقامی عدالت نے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے شخص 5ہزار 400 یورو جرمانہ کردیا۔ اتنی بڑی رقم کا جرمانے کے خلاف مذکورہ شخص نے دوسری عدالت میں اپیل کردی۔ جس نے جرمانے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے اسے لازمی طور پر فلاحی اداروں کو کم از کم 2 ہزار یوروعطیہ کرنے کا حکم سنایا۔عدالت کی خاتون جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی جانب سے اسکول اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش اس کے شرم ناک رویے کا ثبوت ہے، چونکہ ملزم اپنی حرکت پرشرمندہ ہے اس لئے فلاحی مق?اصد کے لیے دو ہزاریورو لازمی عطیہ ملزم کے لئے کافی ہے۔دوسری جانب رشوت کی پیشکش کے بارے میں متعلقہ اہلکار نے ملزم کے بیٹے کا ریاضی کا امتحان لینے والے اساتذہ کے گروپ کو نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے طالب علم کا معمول کے مطابق امتحان لیا گیا اور اس کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ممتحن اساتذہ نے اسے اتفاق رائے سے فیل بھی کردیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…