اسلام آباد (نیو زڈیسک )بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کھانے کے دوران جب گلاب جامن کھانے لگا تو لڑکی نے شادی سے ہی انکار کردیا جس کے بعد والدین اور پنچائیت کے سمجھانے کے باوجود لڑکی نہ مانی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بالیا میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس موقع پردلہن کی سہیلیوں نے شرارتاً دلہا کو گلاب جامن سے بھری پلیٹ کھانے کے لئے پیش کی، دلہا میاں خوشی میں اس قدر گم تھے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ آدھی سے زیادہ پلیٹ چٹ کرچکے ہیں یہی نہیں پلیٹ کے بیچ میں رس گلے نما آٹے کا گولا بھی ہڑپ کرگئے جسے دیکھ کر دلہن مشتعل ہوگئی اور اس نے شادی سے ہی انکارکردیا۔دلہن کے اچانک انکار پر مہمان بھی ششدر رہ گئے جب کہ دلہن کے والد سمیت قریبی رشتہ داروں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی بات نہ مانی اور شادی سے انکار پر ڈٹی رہی جب کہ صورتحال کودیکھتے ہوئے پنجایت بھی بلا لی گئی
مزید پڑھئے:چھٹی حس کے بارے میں ماہرین نے بتا دیا
اورجب پنجایت نے دلہا کا ذہنی توازن جانچنے کے لئے اسے کچھ نوٹ گننے کو دیئے جسے دلہا میاں نے گن کر درست رقم بتادی تو اس کے باوجود دلہن شادی سے انکار کی ضد پر ڈٹی رہی۔دلہن کے انکار پر دلہا کے والد بھی قریبی تھانے پہنچ گئے اور معاملے کے حل کے لئے پولیس کو لے آئے تاہم پولیس نے بھی ہر طرح سے لڑکی کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے اور لڑکی کے مسلسل انکار کے بعد بارات دلہن لئے بغیر روانہ ہوگئی۔