اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین صرف ٹیکنالوجی کے میدان میں ہی حیران کن کارنامے سر انجام نہیں دے رہا بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں اس کی کارگردگی نے دنیا کو حیران کر رکھا ہے۔ پیر کے روز چینی شہر جینان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بھی ایک ایسا کام کیا گیا کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا اور چین نے یہ ورلڈ کسی اور سے نہیں بلکہ بھارت سے چھینا ہے۔ ایک بڑے فٹ بال سٹیڈیم میںہزاروں چینی شہری جمع ہوئے اور محض آدھے گھنٹے میں ان سب کے بہترین فیشل کر دئیے گئے۔ اس تقریب میں ہزاروں لوگوں کے بیک وقت فیشل کئے گئے جس میں کلینزنگ، ماسک، موئسچرائزنگ اور مساج شامل تھا۔ شاندار تقریب کے اختتام پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے اعلان کیا کہ بھارت کا ریکارڈ ٹوٹ چکا تھا جبکہ چین بیک وقت زیادہ سے زیادہ لوگوں کا فیشل کرنے کا ورلد ریکارڈ بنا چکا تھا۔ اس سے پہلے بھارت میں یہ ریکارڈ 2014 میں 287 لوگوں کا فیشل کر کے بنایا گیا تھا۔ دلچسپ مناظر کی مسحور کن تصاویر بھی پیش خدمت ہیں۔