جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ؓؓؓبچے تونقل کرتے ہیں لیکن بھارت میں کس نے نقل کی ؟

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرالہ (نیوزڈیسک)آپ نے آج تک نقل کرتے ہوئے بچوں کو ہی دیکھا یا ان کے بارے میں سنا ہوگا لیکن پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی نقل کا رجحان عام ہے جہاں طالب علم تو دور اعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں بھی نقل کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں ریاست کیرالہ میں پولیس کا آئی جی ہی نقل کرتے پکڑا گیا جسے سزا کے طور پر نوکری سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے علاقے تھریسر کے انسپکٹر جنرل پولیس ٹی جے جوس قانون کا امتحادن دے رہے تھے اور قانون کے اس رکھوالے کو اپنے ہی شعبے کے بارے میں کچھ پتا نہ تھا جس کے باعث وہ نقل کرنے میں مصروف تھے لیکن اس دوران نگراں امتحان نے آئی جی پولیس کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پرچے سے اٹھا دیا جب کہ وزیر داخلہ نے پولیس افسر کو سزا کے طور پر ڈیوٹی سے فارغ کرکے جبری رخصت پر بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔کالج کے وائس پرنسپل کے مطابق آئی جی ٹی جے جوس کو نگراں نے نقل کرتے ہوئے پکڑا اور فوری طور پر انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا جب کہ آئی جی نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے ، آئی جی کے مطابق انہیں نہ کسی نے نقل کرتے ہوئے پکڑا اور نہ ہی ان کے پاس سے نقل کا کوئی مواد برآمد ہوا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…