الہ آباد(نیوزڈیسک)الہٰ آباد کے ضلع پڑتاپ گڑھ کے علاقے کنڈا کوٹوالی کی رہائشی ریکھا کے والدین نے اس کا رشتہ دوسرے گاوں کے لڑکے تلسی رام سے طے کیا اور دونوں خاندانوں کی مشاورت سے شادی 29 اپریل کو طے کی گئی اور جیسے ہی بارات آئی اور شادی کی رسومات شروع ہوئیں تو لڑکی نے سامنے بیٹھے لڑکے کو پہچان لیا جو تلسی رام نہیں تھا،جس سے اس کے والدین نے شادی طے کی تھی بلکہ وہ کوئی دوسرا شخص تھا۔لڑکی کے گھروالوں کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے نہ صرف فوری طور پر شادی کی تقریبات روک دیں بلکہ پوری رات لڑکے کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنائے رکھا،علی الصبح پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ جیسے تیسے کرکے ختم توکرادیا لیکن لڑکے والوں کو خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑا۔