نئی دہلی (نیوزڈیسک)ہنسئے، ہنسایئے، ٹینشن بھگائیے، آج کادن دنیا بھر میں ہنسی کادن منایاجارہاہے ۔، بھارت میں لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں میں جمع ہوئی اور دل بھر کر قہقہے لگائے۔قہقہے لگائیے،غموں کو دور بھگائیے ، جی جناب کیوں کہ آج ہے ہنسی کا عالمی دن، بھارت میں صبح سویرے ہی لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں میں جمع ہوئی اور مچایا ہنسی کا طوفان، الجھنوں اور پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے اس سے بہتر طریقہ بھی تو کوئی نہیں۔ورلڈ لافٹر ڈے کا آغاز 1998ءمیں بھارت سے ہوا، جو اب ہر سال مئی کے پہلے اتوار کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔