اسلام آباد (نیوزڈیسک )نیوزی لینڈ کی 91 سالہ خاتون نے پل سے جمپ لگا کر وہاں موجود لوگوں کو حیرت زدہ کردیا۔میری مینسن نامی بہادر خاتون جن کو ان کی اس بہادری پر “سپر گرینی” کا لقب بھی دیا گیا ہے انہوں نے 91 سال کی عمر میں پل سے جمپ لگا کر نئی مثال قائم کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی حیرت انگیز اورخوشگوارتجربہ تھا اور میں نے پکا ارادہ کرلیا تھا کہ یہ جمپ لگا کرہی رہوں گی اور جب جمپنگ پلیٹ فارم سے باہر نکلی تو لوگوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی بہت شرارتی تھی اورآج میرے شوہرزندہ ہوتے تومجھے کبھی اس چیزکی اجازت نہیں دیتے۔واضح رہے مینسن نے اپنے بنگی جمپنگ کیرئیرکی ابتدا 2008 میں 84 سال کی عمر میں کی اور یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ 91 سالہ میری کے 7 بچے،18 پوتے پوتیاں، 35 پڑپوتے اور پڑپوتیاں ہیں اور ایک سگڑ پوتا یعنی پڑپوتے کی اولاد ہے۔