اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یوں تو والدین اپنے ننھے منے بچوں کے چہروں پر خوشی کا ایک لمحہ دیکھنے کیلئے سو طرح کے جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن جاپا ن میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور پر ر±لایا جاتا ہے۔ تقریباً400 سال پرانے اس سالانہ مقابلے میں 2سوموپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں ا±ٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے۔ ناکی سومو اور سوموBaby-Cryکے نام سے ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں رواں برس بھی تقریباً 100 بچوں نے حصہ لیا۔ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ سب سے بلند ا?واز میں اور دیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ جاپانی رسم و رواج کے تحت ان بچوں کے والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف ان کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں