جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اس آدمی نے اپنے مسلز میں ناقابل یقین حد تک اضافہ کیسے کیا؟

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تن سازی کے لئے سخت محنت تو عام بات ہے لیکن ایک باڈی بلڈر نے مسل بنانے کے لیے اپنی زندگی کو داﺅ پر لگا دیا۔

25سالہ روماریو ڈاس اپنے مسلز میں کوکنگ آئل اور شراب سرنج کے ذریعے داخل کرتا رہاجس سے اس کے مسلز ناقابل یقین طور پر 25انچ تک موٹے ہو گئے لیکن اس سے اس کی صحت پر بہت برا اثر پڑا اور بعد میں اسے اپنے مسلز کی سرجری کروانی پڑی۔ روماریو کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل اور شراب کے ذریعے اس نے اپنے مسلز تو موٹے کر لیے لیکن اس سے اس کی دماغی حالت پر بہت برا اثر پڑا، وہ تقریباً پاگل ہو گیا اور کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کی۔ اس نے کہا کہ میرے سوجے ہوئے مسلز دیکھ کر میرے آبائی شہر کیلڈاس نواس کے بچے خوفزدہ ہو جاتے تھے اور وہ مجھے ”درندہ“ اور ”دیو“ کے نام سے پکارتے تھے۔اگر آپ ایک دفعہ اپنے مسلز میں آئل یا شراب داخل کرتے ہیں تو پھر اس کی عادت پڑ جاتی ہے اور انسان باربار ایسا کرتا ہے۔ مجھے یاد ہے جب مجھے ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے مسلز کاٹنے کا کہا، میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے انجام کو دیکھیں کہ کیسے میں نے اپنے مسلز بڑے کرنے کے لیے اپنی موت کو دعوت دے ڈالی تھی۔ اس نے کہا کہ میں جم میں کچھ نوجوانوں کو دیکھا تھاجن کے مسلز بہت موٹے تھے، انہوں نے مجھے مسلز میں آئل داخل کرنے کو کہااور میں اپنے مسلز موٹے ہوتے دیکھ کر بہت خوش ہوتا تھا۔ جہاں میرا ہاتھ نہیں پہنچتا تھا وہاں میں اپنی بیوی کو ٹیکہ لگانے کے لیے کہتا تھا۔ لیکن وہ ایسا کرنے سے ہچکچاتی تھی لیکن پھر میرے سمجھانے پر وہ ٹیکہ لگا دیتی۔ لیکن جب اسے اس کا انجام معلوم ہوا تو اس نے کہا کہ یا تو مجھے رکھ لو یا پھر اپنے مسلز میں آئل داخل کرنا چھوڑ دو۔ سرجری کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں کبھی اپنے جسم میں آئل یا شراب داخل نہیں کروں گا کیونکہ اس کی وجہ سے میں پہلے ہی بہت مشکل وقت دیکھ چکا تھا۔

news-1430758527-3802 news-1430758046-7677 news-1430758050-5749 news-1430758524-8845



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…