جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مصیبتوں میں گھرے لاچار بے گھر آدمی کو اپنا کھویا ہوا بینک اکاؤنٹ مل گیا،دنیا بدل گئی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایک مفلوک الحال بوڑھے بے گھر انسان کی اس وقت دنیا ہی بدل گئی جب اسے پتہ لگا کہ ایک بینک اکاﺅنٹ جو وہ کھول کر بھول چکا تھا میں اتنی رقم موجود ہے کہ وہ اپنا گھر لے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر تامپا کا 62سالہ رہائشی جان ہیلینسکی بے گھر ہوچکا تھا اور سڑکوں اور بینچوں پر سو کر اپنی زندگی گزار رہا تھا۔اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی بھی نہیں تھا لہذا اس کے لئے یہ زندگی ایک عذاب سے کم نہ تھی۔اس کے اکاﺅنٹ کا اس وقت علم ہوا جب پولیس اور سوشل سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کے لئے کسی گھر کے بندوبست کے دوران اس کی آئی ڈی اور برتھ سرٹیفکیٹ دیکھا۔اس دوران انہیں پتہ لگا کہ جان نے کافی عرصہ قبل ’لینڈ مارک بینک‘میں اکاﺅنٹ کھلوایا تھالیکن بعد میں اس بینک کا نام تبدیل کرکے بینک آف امریکہ رکھ دیا گیا جس کی وجہ سے جان کو یاد ہی نہ رہا کہ اس کا کوئی اکاﺅنٹ بھی ہے۔اس دوران وہ یہی سمجھتا رہا کہ وہ قلاش ہوچکا ہے لیکن اس کے اکاﺅنٹ میں سوشل سیکیورٹی کی رقم منتقل ہوتی رہی جو اکٹھی ہوکر اس قدر ہوگئی ہے کہ اب وہ بآسانی اپنا گھر لے سکتا ہے۔ پولیس افسر ڈین میکڈالڈ جس نے جان کی مدد کی کا کہنا ہے کہ اسے بالکل یقین نہیں آیا کہ ایسا ہوسکتا ہے لیکن یہ جان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے اس عمر میں کھوئی ہوئی رقم واپس مل گئی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…