بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

داڑھی والے مردوں کیلئے تشویشناک خبر

datetime 1  مئی‬‮  2015 |

 اسلام آباد (نیوزڈیسک) داڑھی رکھنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن اس کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی بھی بہت ضروری ہے۔ امریکی مائیکروبیالوجسٹ جان گولبک کا کہنا ہے کہ صفائی کا مناسب اہتمام نہ کرنے کی صورت میں داڑھی میں عام بیکٹیریا کے علاوہ کچھ ایسے بیکٹیریا بھی جمع ہوجاتے ہیں جو اسے غیر معمولی حد تک آلودگی کا گڑھ بناسکتے ہیں۔

 جان گولبک نے داڑھی والے مردوں پر ایک تحقیق کی اور ان کے چہروں سے حاصل کردہ نمونوں پر تجربات کئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد اقسام کے بیکٹیریا پائے گئے اور کچھ میں تو اس قدر خطرناک اور غلیظ بیکٹیریا پائے گئے کہ اگر یہ پانی میں شامل ہوں تو شہر کی واٹر سپلائی کو بند کرکے اس میں جراثیم کش ادویات ڈالنا پڑیں گی۔ وہ کہتے ہیں کہ اکثر ان کی تحقیقات سے انہیں حیرانی نہیں ہوتی لیکن اس تحقیق نے انہیں واقعی حیران کردیا ہے۔  انہوں نے داڑھی والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے اس کی صفائی کا اہتمام کریں اور خصوصاً یہ بات یاد رکھیں کہ آلودہ ہاتھوں کو داڑھی کے بالوں میں مت پھیریں بلکہ اپنے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کے ہاتھ صاف نہیں ہیں تو اسے چہرے اور خصوصاً داڑھی سے دور رکھیں تاکہ اس کی صفائی، نفاست اور خوبصورتی قائم رہے۔اسی طرح اگر داڑھی کی صفائی کا اہتمام نہیں ہے تو جب تک مکمل صفائی نہ کر لیں ہاتھوں کو اس سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…