بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وہ نوجوان جس نے 27 سال کی عمر میں بے تحاشہ پیسہ کماکر ریٹائرمنت لے لی لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ اسے فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی نوجوان جان کارڈر نے محض 27 سال کی عمر میں کروڑ پتی بننے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا لیکن صرف تین ہفتے بعد ہی وہ کام کے بغیر عیش و عشرت کی زندگی سے اسقدر اُکتا گئے کہ انہیں فوراً دوبارہ کام پر لوٹنا پڑا۔

کارڈر نے اخبار ”بزنس انسائیڈر“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا گیا کہ جب وہ لوما نازرین یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے تو انہوں نے اپنی پہلی کمپنی BabysHeaven کی بنیاد رکھی۔ یہ کمپنی ننھے بچوں کے استعمال کی اشیاءآن لائن فروخت کرتی تھی۔ انہوں نے 22 سال کی عمر میں اپنی پہلی کمپنی چند ہزار ڈالر میں بیچی اور Client Shop کے نام سے ایک نئے کاروبار کی بنیاد رکھی جو لوگوں کو گھر کی تعمیر کے لئے سستے ترین قرضوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا۔ یہ کاروبار اس قدر کامیاب ہوا کہ کارڈر نے ایک سال کے دوران ہی اسے ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے) سے زائد میں فروخت کیا۔ کارڈر کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کے پاس زیادہ پیسہ نہ تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ کاروبار کے ذریعے ڈھیر سارا پیسہ کمائیں گے اور یہی ان کا واحد مقصد تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب وہ بےش بہا دولت کما چکے تو فیصلہ کیا کہ اب کام نہیں کریں گے بلکہ باقی زندگی عیش و آرام سے گزاریں گے۔ وہ اپنے 10 دوستوں کے ساتھ دنیا کی سیر کو نکلے لیکن جب دوہفتے بعد ان کے سب دوست کام پر لوٹ گئے اور وہ تنہا رہ گئے تو انہیں احساس ہوا کہ کام کے بغیر زندگی بوریت کے سوا کچھ نہیں چاہے آپ کے پاس دولت کے انبار ہی کیوں نہ ہوں۔  کارڈر کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار کا نظریہ درست نہیں تھا کیونکہ وہ اسے محض دولت کمانے کا ذریعہ سمجھتے تھے جبکہ کاروبار کو لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے نظریے سے کیا جائے تو یہ ہمیشہ دلچسپی اور خوشی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے تین ہفتے بعد ہی ایک نئی کمپنی شروع کی اور اس کے کچھ عرصہ بعد Mogl نامی ایپ لانچ کی جس نے ایک دفعہ پھر بے پناہ کامیابی حاصل کی۔ کارڈر کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے 16 سالہ تجربے سے سیکھا ہے کہ جب آپ انسانوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے کام کرتے ہیں تو اس سے کبھی بھی نہیں تھکتے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بات کبھی بھی معلوم نہ ہوتی اگر وہ محض 27 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے کر نہ بیٹھ جاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…