اسلام آباد (نیوزڈیسک) دنیا بھر سے عجیب و غریب شادیوں کے قصے تو عام ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ 2006ءمیں سوڈان کے ’ہائی ملاکال‘ کے علاقے میں پنچائیت کے حکم پر ایک شخص کی نہ صرف بکری سے زبردستی شادی کروادی گئی بلکہ اسے جہیز کی رقم بھی مالک کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بکری کے مالک ’الیفی‘ نے مقامی اخبار ’جُبا پوسٹ‘ کو بتایا کہ 13 فروری کی رات اسے گھر کے باہر سے عجیب و غریب آوازیں آئیں تو وہ ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا۔ باہر آیا تو دیکھا کہ ’تومبے‘ نامی مقامی باشندہ اس کی بکری کے ساتھ شرمناک فعل میں مصروف ہے۔ اسے دیکھ کر وہ نیچے گر گیا۔ الیفی نے تومبے کو رسی سے باندھ ڈالا اور معاملہ پنچائیت کے سامنے لے گیا۔ پنچائیت نے حکم دیا کہ تومبے کی شادی بکری سے کروادی جائے اور یہ کہ دولہا بکری کے مالک کو 15 ہزار سوڈانی دینار (قریباً 50 ڈالر) جہیز کے طور پر بھی ادا کرے۔ بعد ازاں الیفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے سے مطمئن ہے۔ پولیس کے پاس لے جانے سے رقم لینا بہتر ہے کیونکہ تومبے نے اس کی بکری کو بیگم کی طرح استعمال کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ جہاں تک اسے معلوم ہے اب دونوں اکٹھے ہی رہتے ہیں۔