جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ یقین کریں گے،یہ بارات دلہن لینے جا رہی ہے؟ایساحلیہ اپنانے کی کیا ضرورت پیش آئی ،دلچسپ وجہ جانئے

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شادی  کے موقع پر دولہا کے والد کو انتہائی عزت واحترام کا مقام دیا جاتا ہے لیکن چین میں ایک صاحب نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر اپنی ذلت و رسوائی کا خوب اہتمام کیا۔

اخبار ”پیپلز ڈیلی“ کے مطابق وسطی چین میں زینگ زو یونیورسٹی کے قریب منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں دولہے کی کار کے آگے اس کا باپ نیم برہنہ حالت میں چل رہا تھا جبکہ اس نے اپنے گلے میں طوق ڈال رکھا تھا اور زنجیروں سے اپنے بیٹے کی کار کو کھینچ رہا تھا۔ دولہے کی والدہ بھی گاڑی کے آگے چل رہی تھی اور دونوں میاں بیوی نے اپنے جسموں پر مختلف قسم کے نقش و نگار بھی بنا رکھے تھے۔ دولہے کے والد نے اپنے جسم پر ایک بچے کی تصویر بنا رکھی تھی اور ساتھ یہ الفاظ بھی لکھے تھے ”مجھے جلد از جلد پوتا چاہیے“۔ افسوسناک حالت میں نظر آنے والے اس شخص اور اس کی بیوی کے برعکس دولہا سفید رنگ کی مرسڈیز کار میں موجود تھا جسے سرخ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اگرچہ دولہے کے والد کی عجیب و غریب حرکت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی البتہ یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ پوتے کے حصول کے لئے کوئی روایتی رسم ادا کررہا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…