اسلام آباد (نیوزڈیسک) ازدواجی ضرورت پوری کرنے کیلئے روس اور فلپائن جیسے ممالک سے بیویاں خریدنے والے مردوں کے انکشافات نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ Redditپر آن لائن آرڈر کے ذریعے خریدی گئی روسی اور فلپائنی بیویوں سے متعلق بحث نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔
اس معاملے پر چھڑی بحث میں اب تک 10ہزار سے زائد لوگ حصہ لے چکے ہیں۔ویب سائٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ اس کی خریدی گئی بیوی جنسی معاملات کے متعلق ایسے بات کرتی تھی جیسے وہ کوئی گھر کا کام ہو، دوسرے نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ وہ بیوی نہیں ہے بلکہ کوئی ملازمت کر رہی ہے۔بیویاں خریدنے والے تقریباً تمام افراد کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ نہایت افسوسناک اور مایوس کن رہا۔ ایک صارف نے ای میل کے ذریعے روس اور فلپائن سے بیوی خریدنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہاروس اور فلپائن میں ہزاروں خواتین یورپ اور امریکہ میں زندگی گزارنے کے لیے بے قرار ہیں۔ اس نے بتایا کہ ایک بیوی خریدنے پر 10ہزار سے 15ہزار ڈالر خرچ آتا ہے، جبکہ کچھ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ وہ 50ہزار ڈالر میںبیوی خرید چکے ہیں۔اس صارف نے بتایا کہ روسی اور فلپائنی بیوی خریدنے کے لیے آپ کو ایک مترجم کی خدمات بھی حاصل کرنی پڑیں گی کیونکہ وہ انگریزی نہیں جانتیں
مزید پڑھئے:جنگل کا بادشاہ چکن کھانے پر مجبور
۔اور بہت سے لوگوں نے ویب سائٹ پر ان لوگوں کی کہانیاں بیان کی ہیں جو آن لائن آرڈر کے ذریعے بیویاں خرید چکے ہیں۔