فلوریڈا(نیوزڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں گائے نے دو سر والے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کسان اس وقت حیران رہ گیا جب اس کی گائے نے دو سر، چارآنکھیں، دوناک اور دو منہ والے بچھڑے کو جنم دیا۔ کسان کا کہنا تھا کہ میں نے دو سر والے بچھڑوں کے بارے میں سنا ضرور تھا لیکن آج دیکھ بھی لیا اورمیرے لئے یہ بات اور بھی حیرت انگیز ہے کہ میری اپنی ہی گائے نے اس طرح کے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا،عجیب جسمانی ساخت کے باعث بچھڑا کھڑے ہونے سے قاصر ہے اس لئے ا سے بوتل کے ذریعے دودھ دیا جا رہا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں دو سروں والی بھیڑ اور دو سر والے خنزیر کی پیدائیش بھی شامل ہے جب کہ یہی نہیں امریکا میں پیدا ہونے والی برٹنی اور ایبی نامی دو بہنوں کے سر بھی جڑے ہوئے ہیں۔