پیرس (نیوز ڈیسک )فرانس اسپین سے مختلف اشیاءجن میں زیتون اور اس کا تیل، انواع وا قسام کا پھل درآمد کرتا ہے۔ اس وقت فرانس کو مردار کھانے والے پرندے گدھوںvultures کی شدید کمی کا سامنا ہے اور ان کی نسل فرانس میںمعدوم ہوتی نظر آرہی ہے،اس لئے فرانس نے اسپین سےسات جوڑے سیاہ رنگ کی گدھیں( black vultures ) درآمد کیں ہیں ،ان گدھوں کے ساتھ خصوصی آلات نصب کیے جائیں گے تاکہ ان کی نقل و حرکت معلوم ہوسکے۔ اسپین میں گدھوں کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں مردار کھانے والی ان کالی گدھوں کی نسل کم ہو جائے اور ان کو ( Black Vultures )کی ضرورت ہے تو وہ اسپین سے درآمد کر سکتے ہیں، واضع رہے کہ اس سے قبل کالی گدھوں کی کمی کا سامنا آسٹریلیا کو بھی ہوا ، انہوں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے بھاری تعداد میں کالی گدھوں کو منگوایا تھا ،وہاںمویشیوں کے بہت زیادہ فارم ہیں ،اور ان میں سے کسی کی ہلاکت کے بعدا سے ٹھکانے لگانے کے لئے انہی گدھوں سے کام لیا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں