جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لڑکی نے پٹرول پمپ اور کار کو آگ لگادی وجہ جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) اسرائیل میں ایک لڑکی نے پٹرول پمپ کے ورکر سے سگریٹ مانگی،ورکر نے سگریٹ دینے سے انکار کردیا جس پر لڑکی نے غصے میں پٹرول پمپ اور وہاں کھڑی کار کو آگ لگا دی۔برطانوی اخبار” انڈی پنڈینٹ “ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مناظر انتہائی حیران کن ہیں،خاتون کی عمر تقریباً تیس سال کے قریب ہے جس نے یر وشیلم میںپٹرول پمپ کو آگ لگا د ئی۔ سی سی ٹی وی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاتون پٹرول پمپ پر ایک آدمی کے قریب آتی ہے جو کار میں پٹرول بھر رہا ہوتا ہے، خاتون اس سے مختصر بات کرکے چلی جاتی ہے پھر چند لمحوں بعد وہ کار کے فیو ل ٹینک کے کیپ پر کوئی جلتی ہوئی چیز پھینک دیتی ہے،اس کے بعد آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ خاتون وہاں سے فرار ہو جاتی ہے۔ وہ آدمی خوفزدہ ہو کر گاڑی اور اور پٹرول پر لگی آگ کو دیکھتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں کار مکمل جل جاتی ہے،رپورٹ کے مطابق جب کار کو آگ نے پکڑا اس وقت ڈرائیور کا بھائی کار میں موجود تھا جو محفوظ رہا۔پولیس ترجما ن کا کہنا ہے وہ لڑکی پٹرول بھرنے والے کے پاس آئی اور سگریٹ مانگا ، سگریٹ نہ دینے پر لڑکی نے جیب سے لائٹر نکالا اور پٹرول پمپ کوآگ لگا دی۔کار کے مالک نے یہ سمجھا کہ اس کی کار کے فیول ٹینک سےپٹرول پمپ کو آگ لگی اور وہ خوف سے بھاگ گیا۔ پٹرول اسٹیشن کے ملازمین نے آگ پر قابو پایا۔ خاتون کو کچھ دیرکے بعد گرفتار کر لیا گیا جس نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکارکیا۔ یروشلم کی عدالت نے اس کی گرفتاری میں پانچ دن کی توسیع کرکے اس کے نفسیاتی معائنہ کا حکم دیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…