جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پرسکون اور خوشگوار زندگی :ہمیشہ بیگم کو یقین دلاتے رہیں

datetime 30  اپریل‬‮  2015
2000, Maldives --- Newlywed Husband Carrying Wife --- Image by © Royalty-Free/Corbis
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ازدواجی زندگی کی اونچ نیچ سے نمٹنے کیلئے میاں بیوی دونوں کا سمجھداری سے کام لینا بے حد ضروری ہے۔ جذباتیت کے سہارے رومانس سے بھرپور لمحات کو تو پرکیف بنایا جاسکتا ہے لیکن یہ جذباتیت عملی زندگی میں ہمیشہ کارآمد نہیں ہوتی ہے۔ بعض معاملات میں اس جذباتیت کو پس پشت چھوڑ کے فہم و فراست سے کام لینا پڑتا ہے۔ ایسے ہی معاملہ میاں بیوی کے بیچ تعلقات کا بھی ہے۔ اگر آپ اپنی بیگم کے ہمراہ پرسکون اور خوشگوار زندگی کو ہمیشہ کیلئے برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو جذباتیت کے ساتھ ساتھ عقل سے بھی کام لیں اور اپنی بیگم کو ان باتوں کا ہمیشہ بیگم کو یقین دلاتے رہیں:خواتین فطرت کے اعتبار سے بے حد جذباتی ہوتی ہیں، ان کے مزاج پر اثرانداز ہونے والے ہارمونز بھی انہیں جذباتی طور پر بے حد نازک بنا دیتی ہیں، ایسے میں شوہر کی جانب سے معمولی سی بھی بے احتیاطی انہیں شک میں مبتلا کرسکتی ہے، اس لئے کبھی بھی ان کے سامنے اپنی آفس کولیگز کی تعریفیں مت کریں۔ اس بارے میں اپنی بیگم سے سرسری سا تذکرہ کریں جس سے انہیں معلوم ہوجائے کہ آپ کے آفس میں خواتین موجود ہیں تاہم اس سے زیادہ اہمیت اس موضوع کو ہرگز مت دیں۔
بیگم کے سامنے ان کی سہیلیوں کی تعریفوں سے گریز کریں۔کچھ خواتین تعریف کے معاملے میں بے حد حساس ہوتی ہیں اور انہیں اپنے سامنے دوسروں کی تعریف کئے جانا خطرے کی گھنٹی محسوس ہوتا ہے، سہیلیوں کی تعریفوں کی صورت میں اگر آپ آئندہ بیگم کا خیال رکھنے کی نیت سے بھی یہ مشورہ دیں گے کہ بیگم کو انہیں گھر پر مدعو کرنا چاہئے تو انہیں شک ہوگا، اس لئے اس معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔ بیگم کی سہیلیوں کی آمد پر بیگم کے ساتھ پورا تعاون کریں، اگر بیگم چاہیں تو سہیلیوں سے کچھ دیر کیلئے ہلکی پھلکی گپ شپ کریں اور پھر معذرت کے ساتھ علیحدہ کمرے میں چلے جائیں۔خواتین کیلئے یہ ناممکن ہوتا ہے کہ ان کے والدین کو کوئی برابھلا کہے، آپ کو خواہ اپنے ساس سسر سے کتنی ہی نفرت یا ناپسندیدگی کا جذبہ کسی قدر ہی زیادہ غالب کیوں نہ ہو، بیوی کے سامنے کبھی بھی ان کی برائی مت کریں۔ اگر بیگم کبھی جذباتی موڈ میں ان کی برائی کر بھی دیں تو تبصرے سے گریز کریں اور خاموشی سے ان کے دل کی بھڑاس کو سن لیں۔خواتین کو رام کرنے کا آسان ترین ہتھیار ان کی تعریف ہوتا ہے، معمولی سی تعریف سے انہیں پگھلایا جاسکتا ہے۔ ان کے بنائے ہوئے کھانے کی تعریف کریں۔ اس طرح انہیں احساس ہوگا کہ وہ آپ کو خوش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تعریف کسی بھی فرد کے اعتماد کو بحال کرنے کا باعث بھی ہوتی ہے۔دوست احباب کی آمد سے قبل بیگم سے مشورہ کرنا مت بھولیں، دوسری صورت میں عین ممکن ہے کہ وہ آپ کے دوستوں کی آمد پر آپ کو ناخوشگوار صورتحال کا سامنا ہو۔بیگم کی شاپنگ میں ان کی مدد کریں ورنہ انہیں یقین دلاتے رہیں کہ آپ کو ان کی پسند نہ پسند پر بے حد اعتبار ہے۔کبھی کبھار بیگم کو گھر سے باہر لے کے جائیں اور کھانے کا بندوبست کریں یا پھر گھر پر ہی انہیں آرام کرنے کا کہیں اور خود کچھ پکائیں۔ یہ آپ ان کی طبیعت خراب ہونے پر یا پھر ایسے خاص دن پر کرسکتے ہیں جس کی ان کے نزدیک بے حد اہمیت ہو، مثلاً آپ نے جس دن پہلی بار ان کو دیکھا تھا یا پھر جس دن آپ دونوں کو یہ خوشخبری ملی آپ والدین بننے والے ہیں۔
گھر کی سجاوٹ میں انہیں مشورہ دیں تاہم خود سے کچھ کرنے سے پرہیز کریں، خواتین کو گھر کی سجاوٹ میں اپنی پسند پر بے حد اعتبار ہوتا ہے اور انہیں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں آتی ہے، خواہ یہ مداخلت خود ان کے اپنے شوہر کی جانب سے کیوں نہ ہو۔اگر آپ کے گھر والے کسی ایسے دن آنا چاہتے ہیں جس دن ان کا کھانا بنانے کا موڈ نہیں ہے تو ایسے میں انہیں زبردستی پکانے پر مجبور مت کریں، بلکہ باہر سے کچھ بندوبست کریں۔ حساس خواتین ایک سے دوبا رکے بعد اس صورتحال پر شرمندگی محسوس کرنے لگتی ہیں اور پھر ممکن ہے کہ آپ کو باہر سے کھانے کا بندوبست نہ کرنا پڑے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…