اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کینیڈین شہر مونٹریال میں ایک ایسا سر پھیرا شخص بھی مو جود ہے جو ڈرون سے اپنی سیلفی لینے کا شوقین ہے۔یہ شخص شہر کے مشہو ر مقامات ،عمارتوں،سڑک کنارے اور اسی طرح کی پر کشش جگہوں پر لیٹ کر اپنے ہاتھ میں پکڑے ریموٹ سے ڈرون کو کنٹرول کر کے ہو امیں اونچا اڑاتا ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ڈرون اس کی سیلفی کھینچ لیتا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے یہ شخص ویڈیو گرافر ہے جس نے مختلف ڈرون سیلفیز کو ایک جگہ ایڈٹ کرکے ایک ویڈیو کی شکل میں ترتیب دے کراسے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پربھی اپ لو ڈ کر دیا جہاں اسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔