اسلام آباد (نیوزڈیسک)تصویر اچھی نہ آنے کا خدشہ صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ مچھلیوں کو بھی ہو سکتا ہے، یقین نا آئے تو اس وہیل مچھلی کو ہی دیکھ لیجئے۔ افریقا کے گہرے سمندر میں موجود یہ وہیل مچھلی اس وقت غصے میں آگئی، جب ایک فوٹو گرافر نے ان کا فوٹو سیشن کرنے کی کوشش کی۔ بس اتنی سی بات پر یہ مچھلی ایسا چراغ پا ہوئی اسے اپنے پر سے تھپڑ رسید کر ڈالا، کرٹس نامی فوٹو گرافر کو سر اور ہاتھ پر چوٹیں تو ضرور آئیں، لیکن پھر بھی شکر ادا کیا کہ جان بچی تو لاکھوں پائے۔