اسلام آباد (نیوزڈیسک ) مصرمیں طالبہ کے بال کاٹنے والی اُستانی کو چاردن قیدکی سزاسنادی گئی اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات کا حکم دیدیاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ کے جنوب میں واقع صوبہ الفیوم کے پراسیکیوٹرز نے بچی کے والدین کی شکایت پر استانی کو بغیر حجاب کے سکول آنے والی لڑکی کے بال کاٹنے کے جرم میں چار دن قید اور سکول کے ہیڈماسٹر کو معطل کردیا ۔ بچی کے والدین نے موقف اپنایاکہ بچی کی اسلامیات کی ٹیچر نے اسے حجاب نہ پہننے کی پاداش میں مارا تھا اور اس کے بالوں کو کٹر کی مدد سے کاٹ دیا،جس کے بعد سے انتہائی خراب نفسیاتی حالت میں ہے۔ بچی کی والدہ کاکہناتھاکہ استانی نے دوسرے طلباءکے سامنے بال کاٹے جس دوران باقی طلباءقہقہے لگا تے رہے ، بچی ابھی چھوٹی ہے ، وہ تب تک حجاب نہیں پہنے گی جب تک سے قائل نہیں کیا جائے گا۔ مصری وزارت تعلیم کے مطابق سکولوں میں حجاب پہننا لازمی نہیں ۔