لندن(نیوزڈیسک ) کیا آ پ نے کبھی ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہے جن کی تنخواہ محض ایک ڈالر سالانہ ہے، جی ہاں ان افراد میں بڑے بڑے اداروں کے سربراہان، سی ای اوز اور گورنر حضرات بھی شامل ہیں۔مارک زکر برگ کو کون نہیں جانتایہ فیس بک نامی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے سی ای او ہیں اور یہ صاحب بھی اب Dollar-a-year-Men کلب کے رکن ہیں اور اس کلب میں شامل امیر ترین افراد بڑے بڑے عہدوں پر ہونے کے باوجود سالانہ ایک ڈالر تنخواہ لیتے ہیں جن میں کاروباری اداروں کے سی ای اوز ، سماجی شخصیات اور تو اور گورنر حضرات بھی شامل ہیں۔کلب کے ارکان میں مشہور ہالی ووڈ ایکشن ہیرو آرنلڈ شوازنیگربھی شامل ہیں جو 2003 سے 2011 کے دوران کیلی فورنیا کے 38ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ مشہورامریکی کاروباری شخصیت اورسیاست دان مائیکل بلوم برگ بھی اس کلب کے رکن ہیں، بابائے ٹچ اسکرین کے نام سے شہرت پانےوالے ایپل کمپنی کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز ، گوگل کے سی ای وی لیری پیج ، ہیولیٹ پیکارڈ کے میگ وائیٹ مین اور یاہو کے سابق سی ای او جیری ینگ بھی اس کلب کے ارکان میں شامل ہیں۔