اسلام آباد ( نیوزڈیسک)سائنسدانوں نے جنوبی چلی میں عجیب الخلقت ڈائنو سار کی باقیات دریافت کی ہیں جوپلیٹی پس سے ملتا جلتا ہے۔ ساڑھے چودہ کروڑ سال پہلے زمین پر بسنے والے اس ڈائنو سار کو چلی سورس ڈیگو سورزی diegosuarezi Chilesaurus کا نام دیا گیا ہے ، یہ گوشت کھانے والے ڈائنو سارز کی فیملی سے ہے لیکن حیرت انگیز طور یہ پتے کھاتا تھا۔ اس کا سائز تین اعشاریہ دو میٹر تھا ، اس کی گردن لمبی ہے ، کھوپڑی پتے کھانے والے ڈائنو سار جیسی ہے۔ اس کی ریڑھ گوشت خور تھیروپوڈز theropods جیسی ہے ، اگلے بازو مضبوط اور ہاتھ کی دو انگلیاں ہیں جبکہ پاو¿ں کی چار انگلیاں ہیں۔