اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خواتین اپنی خوبصورتی کے لیے یا اپنے شریک حیات کے اصرار پر وزن کم کرنے کا مشکل فیصلہ تو کرتی ہیں لیکن ایک نوجوان برطانوی خاتون نے اپنے پیارے گھوڑے کی محبت میں تقریباً 70کلو گرام وزن کم کرلیا ہے۔ہرٹ فورڈ شائر سے تعلق رکھنے والی 28سالہ سیم لیم کا وزن دو سال قبل 146کلو گرام تک پہنچ چکا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا گھوڑا ”بوب“ ایک مظبوط اور طاقتور جانور ہے لیکن جب وہ اپنا بے تحاشہ وزن اس پر ڈالتی تھیں تو انہیں بیچارے گھوڑے پر رحم آتا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ جب ایک دن انہوں نے گھوڑے پر اپنے لامحدود پھیلا? کی ویڈیو دیکھی تو فیصلہ کیا کہ جب تک وزن کم نہ کرلیں گی دوبارہ بوب کو امتحان میں نہیں ڈالیں گی۔ انہوں نے سادہ غذا اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیا اور دوسال کے دوران اپنا وزن کم کرکے 76کلو گرام کرلیا۔ سیم کہتی ہیں کہ اب بوب پر ان کی سواری نا صرف انہیں لطف دیتی ہے بلکہ بوب بھی نہایت خوش نظر آتا ہے اور پہلے سے کہی زیادہ رفتار اور جوش کے ساتھ دووڑتا ہے۔