اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پریمی جوڑے ایک دوسرے کے جذبات کی شدت کو آزمانا اور محبت کی حد کو جاننا چاہتے ہیں تاہم اس کیلئے ایک نوجوان جوڑے نے کچھ انوکھا انداز ہی اپنایا۔ سیسکیا کا بوائے فرینڈ آرسینل فٹبال کلب کا دیوانہ ہے اور اس نے اپنی محبوبہ کیلئے شرط رکھی کہ وہ آرسینل کے حوالے سے معلومات کا امتحان دے اور اگر وہ اس میں پاس ہوئی تو ہی ان دونوں کے بیچ دوستی باقی رہے گی۔ آرسینل ٹیسٹ میں ٹیم کی وردی سے لے کے ان کے پوائنٹس تک متعدد مختلف نوعیت کے سوالات شامل تھے۔ سیسکیا اس محبت کے معاملے میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیشتر سوالات کے درست جواب دے کے 87 فیصد نمبر حاصل کیئے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کیلئے بیونسے کے حوالے سے ایک ٹیسٹ تیار کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اس میں ناکام رہے تو وہ انہیں چھوڑ دے گی۔ مذکورہ ٹیسٹ کے اختتام پر لڑکے نے غلط جوابوں پر تبصرہ بھی کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ وہ خوش قسمت ہے کیونکہ اس نے ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اور اس لئے اب وہ اسے نہیں چھوڑے گا۔ سیسکیا نے اس ٹیسٹ کے نتائج کو ٹوئٹر پر جاری کیا ہے۔