اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جنگلی اور موذی جانوروں کے قریب پھٹکنا کسی طور پر بھی خطرے سے خالی نہیں لیکن جن کے سر پر ایڈونچر کا بھوت سوار ہو وہ کریں بھی تو کیا کریں۔جی ہاں ا?سٹریا میں سمندر کی سیر کو جانے والے نوجوان سیاحوں نے پانی میں بڑے مگر مچھ کو دیکھا تو اس سے دور رہنے کے بجائے اس کے قریب جا پہنچے۔خطروں کے کھلاڑیوں نے مگرمچھ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ڈائیونگ کے بھی خوب مزے لئے۔ 8فٹ لمبے ا س مگرمچھ نے اس دوران نوجوانوں پر حملہ بھی کیا لیکن خوش قسمتی سے یہ محفوظ رہے۔