اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انہوں نے بھاگ کر شادی کرلی!!، یہ جملہ تو آپ نے اکثر سنا ہوگا۔ مگر لندن میں ایک جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی۔ لندن میں سالانہ دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ریس کے بعض شرکاءمختلف روپ دھارے ہوئے تھے، کوئی آئرن مین بنا تھا، تو کوئی مشروب کی بوتل، ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں تھا، لیکن اس دوڑ میں ایک جوڑے نے زندگی بھر ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا اور آدھا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔