اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کہتے ہیں کہ مسلسل کوشش ہی کامیابی کی کنجی ہے جس کی عملی مثال یہ ننھے بطخ کے بچے پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔بی بطخ اپنے بچوں کے ساتھ سیر کرنے نکلی تو وہاں موجود سیڑھیاں بچوں کے راستے کی رکاوٹ بن گئیں اور بطخ تو با آسانی چڑھ گئی لیکن ننھے بچے نیچے ہی رہ گئے۔بطخ کے ننھے بچوں نے کافی دیر تک سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کی یہ جدوجہد رنگ لائی اور وہ سیڑھیوں کے اوپر موجود اپنی ماں کے پاس جا پہنچے۔