اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی شہر ’حنان‘ میں زیورات بنانے والی کمپنی ’سجونو‘ نے مارکیٹنگ کا انتہائی دلچسپ طریقہ اپنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے ’گولڈن بس‘ بنائی گئی ہے۔ اسے سونے کے پتوں سے سجایا گیا ہے اور اس میں سونے کی اینٹیں اور انگوٹھیاں چھپائی گئی ہیں۔ تاہم بات صرف یہی نہیں ختم ہوتی بلکہ عوام کو کھلی اجازت ہے کہ وہ بس کے اندر جائیں اور اس میں چھپا سونا تلاش کریں۔ کامیابی پر وہ یہ سونا اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق اس بس کی تزئین و آرائش پر 50 لاکھ یوآن (قریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے۔