منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایسی کیا بات ہوئی کہ آسٹریلوی خاتون نے اپنے آپ کو کینسر کی مریضہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا؟

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک آسٹریلوی خاتون جو دنیا کو یہ کہہ کر بیوقوف بناتی رہی کہ وہ دماغ کے کینسر کے خلاف جنگ کررہی ہے اور اس کا علاج قدرتی غذاؤں اور تھراپیز سے کررہی ہے نے اقرار کرلیا ہے کہ اس نے اپنی بیماری کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔یلی گیبسن نے 2013ء میں ایک ایسی ایپ شروع کی تھی جس میں وہ لوگوں کو اپنی مثال دے کر بتاتی تھی کہ کس طرح وہ خطرناک بیماری سے لڑ رہی ہے اور کس طرح اس نے کینسر کو شکست دی ہے۔اس کی ایپ اس قدر کامیاب ہوئی کہ ایپل نے اسے اپنے نئے سمارٹ فون کا حصہ بنانے کا بھی سوچ رکھا تھا۔گذشتہ سال اس نے ایک کک بک بھی شائع کی اور اسے بہت پذیرائی ملی لیکن پھر جب اس پر لوگوں کو شک گزرنے لگاتو اس سے مختلف سوالات کئے گئے۔بالآخر اس نے ایک آسٹریلوی ویمن میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں یہ اقرار کرلیا کہ اس نے جھوٹ بولا تھا اور کہا ہے کہ اس کا بچپن زیادہ اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ جھوٹ بولنے پر مجبور ہوئی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک انسا ن ہے اور اس سے غلطی ہوگئی ہے لیکن لوگ اس کی غلطی کو معاف کرنے کے لئے تیار نہیں۔آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ اسے دھمکی آمیز ای میلز آرہی ہیں اور کچھ لوگ تو اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دے رہے ہیں۔ بیلی گیبسن پر لوگوں کو اس وقت زیادہ شک ہوا جب گذشتہ ماہ اس نے ایک فلاحی ادارے کو اپنی کتاب کی فروخت سے حاصل ہونے والامنافع دینے سے انکار کردیا۔اس بات پر اس کے دوستوں نے اس پر کافی تنقید کی اور اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔

 



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…