اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) بھارت میں ایک مسلمان نوجوان نے ہندو لڑکی کو مسلمان کر کے اس کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے بعد انتہاء پسند ہندوؤں کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے اور وہ مسلمان نوجوان کے خون کے درپے ہو گئے ہیں۔ اجمیر شہر کی عدالت میں جب لڑکی بیان دینے آئی تو نوجوان بھی اس کے ساتھ تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے لیکن اس کا خاندان اور انتہاء پسند تنظیمیں مسلمان نوجوان کا خون کرنے کیلئے کوشاں ہیں
عدالت میں پیشی کے موقع پر شدت پسند تنظیموں شیو سینا، بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے غنڈوں نے مسلمان نوجوان پر حملہ کر دیا لیکن حالات قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر پولیس نے مداخلت کی اور نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسی دوران لڑکی کو بھی مسلمان نوجوان کے ساتھ بھیجنے کے بجائے اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا اگرچہ اس کا نتیجہ لڑکی کی جان جانے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔
ہندولڑکی سے شادی مسلمان نوجوان کو بہت مہنگی پڑی ،انتہاپسند وں کی آنکھوں میں خون
25
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں