جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دفتر میں بچے کو جنم دے کر دراز میں ڈال دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک نوجوان خاتون نے دفتر میں بچے کو جنم دیا اور پھر ناقابل یقین سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کو ایک دراز میں ٹھونس دیا جس کے نتیجہ میں بچے کی موت ہوگئی۔

ریڈفرڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کیون کریٹنڈن کے مطابق 25 سالہ خاتون کمبرلی پاپاس نے 31 مارچ کو اپنے دفتر کے واشروم میں بچے کو جنم دیا اور پھر اسے پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر ایک دراز میں بند کردیا۔ بعدازاں خاتون کی طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی اہلکاروں کو بلایا گیا تو اس کے جرم کا راز فاش ہوگیا۔ ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے بچے کو دراز سے نکالا تو اس کی موت ہوچکی تھی البتہ اس کا جسم ابھی گرم تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مردہ پیدا نہیں ہوا تھا۔ خاتون کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہے اور یہ کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا۔ عدالت نے اسقاط حمل کے موقف کو رد کردیا اور خاتون کو جیل بھیج دیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…