جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹوٹے رشتوں کو کیسے جوڑا جائے

datetime 25  اپریل‬‮  2015
Lonely sad girl with broken heart
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) منگنی ٹوٹے یا شادی یا پھر محض محبت کی کہانی المناک انجام سے دوچار ہوئی ہو، تکلیف ہر صورت میں اس فریق کو زیادہ ہوتی ہے جو کہ اس کیلئے تیار نہیں ہوتا اور فریق مخالف کی جانب سے یکدم رشتہ ختم کردینے کے فیصلے پر شاک کی کیفیت میں آجاتا ہے۔ جب حقیقت کا ادراک ہو تو پھر صورتحال مزید تکلیف دہ لگنے لگتی ہے۔ کسی ایسے شخص کو اپنی زندگی سے نکال دینا جس کا ہاتھ آخری سانس تک تھامے رکھنے کا وعدہ کیا ہو، وہ جب سفر کے شروع میں ہی ساتھ چھوڑ جائے تو خواب ٹوٹنے کا دکھ، ساتھ چھوٹنے کا دکھ اور نجانے کون کون سے دکھ کے نشتر گھائل روح کو مزید بے سکوں کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر ریلیشن شپ ایکسپرٹس کی رائے کو ذہن میں رکھا جائے تو حالات کو قابو میں کیا جاسکتا ہے اور ٹوٹی ہمتوں کو مجتمع کرتے ہوئے نئے سرے سے زندگی کا سفر شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے مندرجہ ذیل اہم اقدام ضروری ہیں۔
سب سے پہلے تو ہر قسم کے رابطے منقطع کردیں۔ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ سچ مچ اس دور سے باہر نکلنا چاہتی ہیں تو ایسے میں تعلق کو قائم رکھتے ہوئے ناممکن رہے گا کہ آپ کبھی اس دور سے باہر آسکیں۔ ہر فون کال، ہر مسج آپ کو دوبارہ اسی دور میں واپس لے جائے گا جس میںآپ دونوں کی ہسنتی بستی زندگی تھی۔ بہتر ہوگا کہ آپ نمبر بھی ڈیلیٹ کریں، تاکہ رابطے کی ہر صورت ختم ہو۔ اگر کسی وجہ سے آپ چاہتی ہیں کہ رابطے کی کوئی صورت برقرار رہے تو پھر ایسے میں نمبر ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اپنی کسی سہیلی کو نمبر دیں تاہم اس سہیلی کو چاہئے کہ وہ آپ کے مانگنے پر یہ نمبر آپ کو نہ دے اور اسے محض انتہائی ضرورت کے عالم میں استعمال کیلئے محفوظ رکھے۔ خود سے وعدہ کریں کہ اگلے ایک ماہ تک اس بارے میں کسی دوست سے بات نہیں کریں گی۔ فیس بک پر بھی ان فالو کردیں گی۔ ایک ماہ بعد آپ کو خود ہی محسوس ہوگا کہ آپ کو اس کی ضرورت نہیں رہی۔
حقیقت پسند بنیں۔ کسی بھی تعلق کو قائم کرتے ہوئے اس کی متعدد خامیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے تاہم جب رشتہ ختم ہوجائے تو ضروری ہے کہ اس فرد میں موجود ہر خامی کو یاد کیا جائے اور ہر برائی کو کھوجا جائے۔ اس طرح اس فرد کے اچھے تاثر کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تعلق ختم ہونے پر کبھی بھی خود کو غیر صحت مند غذاو¿ں کا عادی نہیں بنانا چاہئے۔ یہ غذائیں ، اس وقت نشے کی مانند مزید سے مزید تر کی طلب کا باعث بنتی ہیں اور پھر جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس دور میں اگر صحت مند غذائیں لی جائیں تو صحت بھی اچھی ہوگی اور تعلقات ختم ہونے کے منفی اثرات بھی نہیں پیدا ہوں گے۔
تعلق ختم ہونے پر خود کو مورد الزام کبھی مت ٹھہرائیں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اس تعلق کوآپ نے نہیں انہوں نے ختم کیا ہے۔یہ آپ نہیں بلکہ ان کی بدقسمتی ہے کہ انہوں نے ایک حسین نعمت کو ٹھکرا دیا۔ کوشش کریں کہ ایسے افراد کی محفل میں بیٹھیں جن کے نزدیک آپ کی اہمیت ہو، اس طرح سے آپ کو صورتحال کو بہتر طور پر تجزیہ کرنے کا موقع بھی ملے گا اور یہ احساس بھی ہوگا کہ دنیا کو اور آپ کے اطراف میں موجود لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…