جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں پانچ منہ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شمالی بھارت میں پانچ منہ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش نے مقامی لوگوں کو بیک وقت حیران اور پرجوش کردیا ہے۔ نارنول کے علاقہ میں پیدا ہونے والا یہ بچھڑا جب دودھ پیتا ہے تو اس کے پانچوں منہ کھلے ہوتے ہیں لیکن یہ ان میں سے صرف دو کو ہی دودھ پینے کے لئے استعمال کرپاتا ہے۔ یہ روزانہ تین دفعہ دودھ پیتا ہے اور اپنے پانچوں منہ دودھ پینے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اسے ہندومت کے دیوتا کرشنا سے منسوب کرتے ہوئے ”نندی“ کا نام دیا ہے۔ بچھڑے کی پیدائش کے بعد دور و نزدیک سے لوگ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے اور اس کی پوجا کرنے کے لئے جمع ہورہے ہیں۔ ہندومت کے ماننے والے اسے دیوتا کرشنا کا روپ قرار دے رہے ہیں اور جو بھی اسے دیکھنے آتا ہے اس کے پا?ں چھو کر مَنتیں مانگتا ہے۔
مقامی ویٹرنری ڈاکٹر سکھبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب شکل و صورت کے باوجود بچھڑا صحت مند ہے اور نارمل طریقے سے پھل پھول رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری سیاہ ہے اور اس کے غیر معمولی حد تک بڑے سر کی وجہ سے آنکھیں اطراف میں واقع ہیں جن کی وجہ سے بچھڑا دائیں بائیں تو دیکھ سکتا ہے لیکن سامنے دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچھڑا کسی دیوتا کا کرشمہ نہیں ہے بلکہ غالباً جینیاتی مسائل کا شکار ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…