اسلام آباد (نیوزڈیسک )پیرا گلائیدنگ یوں تو خطروں سے بھرپو ر کھیل ہے جسے مہارت کے بغیر کرنا مصیبت کو دعوت دینے کے مترادف ہے تاہم سربیا کے ایسے بھی مہمجو ہیں جو ایک پیرا گلائیڈر پر ساتھ سوار ہو کر ایڈونچر کا مزا لیتے ہیں۔جی ہاں چھ افراد پر مبنی یہ ٹیم بلندی سے جمپ کرتے ہوئے ایک ساتھ ایک ہی گلائیڈر پر برف پوش پہاڑی پر لینڈ کرتے ہیں اور مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بغیر غلطی کے اپنے اسٹنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ٹھیک کہتے ہیں بہادر اور ہمت ہو تو ایسی!