اسلام آباد (نیوزڈیسک )برازیل کے گھنے جنگلات میں امریکی ماہرین نے ایسی منفرد کھمبی دریافت کی ہے جو حیرت انگیز طور پراندھیرے میں بلب کی طرح روشن ہونے کی صلا حیت رکھتی ہے۔یہ کھمبی (مشروم) رات ڈھلتے ہی سبز رنگ کی روشنی پھیلا نا شروع کر دیتی ہے اورجیسے جیسے اندھیرا بڑھتا جاتا ہے ان کی روشنی بھی تیز ہو جاتی ہے۔ یہ کھمبی زیادہ دیر تک روشن نہیں رہتی کیونکہ صبح کا اجالا ہو تے ہی یہ دوبارہ سے اپنی اصل رنگت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔1840ئ میں بر طانوی ماہرین نے پہلی مر تبہ اس کھمبی کو دریافت کیا تھا تاہم170سال کے طویل ترین عرصے کے بعد اسے دوبارہ برازیل کے جنگلات میں دیکھا گیا ہے۔